پاکستان
23 فروری ، 2013

پشاور : بس حادثہ، تاریکی کے باعث ریسکیو آپریشن کل صبح تک روکدیا گیا

پشاور : بس حادثہ، تاریکی کے باعث ریسکیو آپریشن کل صبح تک روکدیا گیا

پشاور … پشاور کی بڈھنی نہر میں گرنے والی بس کے لاپتہ مسافروں کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن ہفتے کو دوسرے روز بھی جاری رہا، ریسکیو آپریشن کیلئے آرمی کے غوطہ خوروں کی خدمات بھی حاصل کی گئیں تاہم تاریکی کے باعث ریسکیو آپریشن کل صبح تک روک دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ پشاور کے مطابق بڈھنی نہر میں گرنے والی بس کے ایک درجن افراد ابھی تک لاپتہ ہیں جن کی تلاش کیلئے فوج کے غوطہ خوروں کی خدمات حاصل کی گئیں جنہوں نے ریسکیو آپریش میں حصہ لیا جبکہ دیگر ریسکیو ٹیمیں بھی لاپتہ افراد کی تلاش میں سرگرداں رہیں، تاہم رات کی تاریکی کے باعث ریسکیو آپریشن روک دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے کل صبح دوباہ ریسکیو آپریشن شروع کیا جائے گا۔

مزید خبریں :