23 فروری ، 2013
لندن … ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور بزرگ سیاسی رہنما معراج محمد خان کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی جس میں ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ لندن سے جاری ہونے والے ایم کیو ایم کے اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماوٴں کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال اور 1979ء کے لوکل باڈیز آرڈی نینس کی بحالی سمیت حکومت کے غیر جمہوری اقدامات پر اظہار تشویش کیا گیا۔ سندھ کے عوام کے درمیان اتحاد ویکجہتی کی فضا سبوتاژ کرنے کی سازشوں اور مفاد عامہ کے خلاف حکومت کے غیرجمہوری طرز عمل پر تفصیلی تبادلہٴ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماوٴں نے سندھ میں نفر تیں پھیلانے کی سازش کو ہر سطح پر ناکام بنا نے پر اتفاق کیا۔