دلچسپ و عجیب
23 فروری ، 2013

3 سومیل فی گھنٹہ کی رفتار سے ایکسیڈنٹ کے بعدڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ

3 سومیل فی گھنٹہ کی رفتار سے ایکسیڈنٹ کے بعدڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ

سیکرامنٹو…این جی ٹی…امریکی ریاست کیلیفورنیا میں گذشتہ دنوں ڈریگ ریسنگ کے دوران ایک خطرناک حادثہ دیکھنے کو ملا ۔ یہ شاید کوئی معجزہ تھا یا قدرت کا کرشمہ کے 300میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑتی ریسنگ کار کا ڈرائیور حادثے میں مکمل محفوظ رہا۔تفصیلات کے مطابق کیلیفورنیا کے شہر پوموناکے آٹو کلب ریس وے پر ہونے والے ڈریگ ریس مقابلوں میں 36سالہ اینٹرن براؤن کی گاڑی کا انجن عین اختتامی لائن کے قریب پہنچتے ہی آگ کے شعلوں سے بھڑک اُٹھی اوربے قابو ہوتی ہوئی گاڑی ریسنگ ٹریک کی باؤنڈریز سے ٹکراتی پرخچوں میں تبدیل ہوتی نظر آئی۔تاہم اسے کوئی معجزہ ہیں کہیں تو کچھ غلط نہ ہوگا جو اتنے شدید حادثے کے باوجود ڈریگ ریس ڈرائیور براؤن ہر قسم کی چوٹ سے محفوظ رہے اور ڈاکٹروں نے فوری چیک اپ کرتے ہوئے انہیں مکمل تندرست قرار دیا۔

مزید خبریں :