پاکستان
23 فروری ، 2013

شمسی توانائی سے بجلی کی پیداوار: پنجاب حکومت اور جرمنی کمپنی میں معاہدہ

شمسی توانائی سے بجلی کی پیداوار: پنجاب حکومت اور جرمنی کمپنی میں معاہدہ

لاہور … پنجاب حکومت نے شمسی توانائی سے 400 میگا واٹ بجلی کی پیداوار کیلئے جرمن کمپنی سے معاہدہ کرلیا، وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ایک ارب ڈالر کے منصوبے میں پنجاب حکومت کا کوئی پیسہ شامل نہیں۔ معاہدے پر دستخط لاہور میں ایک تقریب کے دوران ہوئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے ملک کو اندھیروں میں ڈبویا قوم ووٹ کے ذریعے انہیں ہمیشہ کیلئے نکال باہر کرے گی، میٹرو بس سروس میں ایک دھیلے کی کرپشن ثابت کر دیں تو خود عدالت میں پیش ہووٴں گا۔ بعد میں وزیراعلیٰ شہباز شریف نے جرمنی اور آسٹریا کے وفد کے ہمراہ میٹرو بس میں سفر کیا، وفد نے میٹرو بس منصوبے کو سراہا۔

مزید خبریں :