23 فروری ، 2013
حیدر آباد … سنی تحریک کی جانب سے ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے خلاف حیدرآباد بائی پاس پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور ٹائر جلاکر شاہراہ بلا ک کردی گئی۔ احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے سنی تحریک کے رہنما خالد حسن عطاری نے کہا کہ کراچی سمیت ملک بھر میں ٹارگٹ کلنگ اوربم دھماکے کرکے سنی علمائے کرام کو قتل کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جیکب آباد میں سنی رہنما کے جلسے میں بم دھماکا اور ان کے پوتے کی ہلاکت کا واقعہ قابل مذمت ہے۔