23 فروری ، 2013
نوشکی … نوشکی میں کوئٹہ سے تفتان جانیوالے 16 افغان باشندوں کو فرنٹیئر کور کے اہلکاروں نے فارن ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا گیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق 16 افغان باشدے کوئٹہ سے تفتان جارہے تھے کہ نوشکی میں فرنٹیئر کور کے اہلکاروں نے انہیں فارن ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا۔ ان افراد کو سفری دستاویزات نہ ہونے پر گرفتار کیا گیا، بعد میں گرفتار افراد کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔