23 فروری ، 2013
جعفر آباد … جعفرآباد کے علاقے ڈیرہ اللہ یار پولیس نے ایک گاڑی کی تلاشی کے دوران 60 کلو چرس برآمد کرکے 4ملزمان کو گرفتار کرکے گاڑی قبضے میں لے لی۔ ڈی پی او ذوالفقار علی لاڑک کے مطابق خفیہ اطلاع پر صحبت خان چوک پر تلاشی کے دوران ایک کارکے خفیہ خانوں سے 60 کلو چرس برآمد کرکے ٹیکسی ڈرائیور امام بخش جبکہ سندھ سے تعلق رکھنے والی 2 خواتین زیبل، فرزانہ اور لیاقت کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان چرس بلوچستان سے اندرون سندھ اسمگلنگ کرنا چاہتے تھے۔