24 فروری ، 2013
لاہور … لاہور کی لبرٹی مارکیٹ کی ایک دکان میں اچانک آگ لگ گئی جس سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر تباہ ہو گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق لبرٹی مارکیٹ میں کپڑے کی ایک دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو حکام اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پا لیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ سے لگی۔