دلچسپ و عجیب
24 فروری ، 2013

امریکی باڈی بلڈر کامسلسل 18شیشے کی دیواریں توڑنے کا عالمی ریکارڈ

لاس اینجلس…شیشے کی دیواریں توڑنا کوئی آسان کام نہیں لیکن امریکی باڈی بلڈر کے لیے شاید یہ عام اسٹنٹ ہے جس نے شیشے کی کئی دیواریں توڑتے ہوئے عالمی ریکارڈ بنا ڈلا۔امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں گینز ورلڈ ریکارڈز کے شو میں امریکا کے معروف باڈی بلڈر اور پاورلفٹر44سالہ مائیک او ہرن نے خصوصی سوٹ اور ہیلمٹ پہن کر سر سے مسلسل18شیشے کی دیواریں توڑ دکھائیں۔مائیک ا و ہرن کے اس منفرد کارنامے کو ایک ہی اسٹنٹ میں مسلسل شیشے کی کئی دیواریں توڑنے کی حیثیت سے گینز ریکارڈ بکس کا حصہ بنادیا گیا ہے۔

مزید خبریں :