پاکستان
24 فروری ، 2013

آئندہ عام انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے، فضل الرحمان

 آئندہ عام انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے، فضل الرحمان

لاہور … جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت آئندہ عام انتخابات میں بھرپورحصہ لے گی۔ لاہور میں جے یو آئی کی مرکزی مجلس عمومی سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ غیرملکی ایجنڈے پرکام کرنے والوں کا انتخابی میدان میں بھرپور مقابلہ کریں گے، جے یو آئی ملک میں آئین کے تحفظ کیلئے جدوجہد کررہی ہے اورہم اس میں کامیاب رہے۔ فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ انتشار پسند سیاست کے قائل نہیں ملک کے تمام طبقات کو ساتھ لیکر چلیں گے، آئندہ عام انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرکے ملک کو حقیقی اسلامی ریاست بنائیں گے۔

مزید خبریں :