24 فروری ، 2013
کراچی …جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی کا کہنا ہے کہ حکومت فوری طور پر حیدرآباد میں یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کرے،سندھ میں بارہ ہزار سے زایدگھوسٹ اسکولز وزیرتعلیم کااہم کارنامہ ہیں۔ اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا کہ تعلیمی ادارے کسی بھی معاشرے کو علم کی روشنی سے منور کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر تعلیم حیدر آباد میں یونیورسٹی کے راستے میں رکاوٹ بننے کا اعلان کرکے عوام کو جہالت کے اندھیرے میں رکھنا چاہتے ہیں۔ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا کہ حیدرآبادکے منتخب نمائندوں نے بھی پانچ سال میں وہاں کے عوام کو اس محرومی سے نجات دلانے میں کوئی کردار ادا نہیں کیا، کیونکہ دونوں اتحادی عوام کے ساتھ مخلص نہیں۔