پاکستان
25 فروری ، 2013

خیبر ایجنسی:فورسز کی کارروائی،11 شدت پسند ہلاک

پشاور…خیبر ایجنسی کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسز کی شدت پسندوں کے خلاف کاروائی ،گیارہ شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق تحصیل جمرود کے علاقہ سور کس میں کالعدم تحریک طالبان کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں نے بمباری کی جس کے نتیجے میں پانچ شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، بمباری سے شدت پسندوں کے تین ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے۔تحصیل باڑہ کے علاقہ شلوبر میں شدت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ میں کالعدم لشکر اسلام کے چھ شدت پسند ہلاک ہوگئے۔

مزید خبریں :