25 فروری ، 2013
اسلام آباد…قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی ، ارکان اسمبلی کے تحفظات اور تجاویز پر الیکشن کمیشن سے بات چیت کیلئے آج ایجنڈاتیارکریگی۔ قومی اسمبلی میں ارکان کی جانب سے جعلی ڈگریوں پر لکھے گئے خط اور دیگرانتخابی امور پر تحفظات سامنے آنے کے بعد اسپیکرقومی اسمبلی ڈاکٹرفہمیدہ مرزانے الیکشن کمیشن حکام سے بات چیت کیلئے وزیر قانون فاروق نائیک کی سربراہی میں 8 رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی۔ذرائع کے مطابق کمیٹی کا پہلا اجلاس آج شام پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں ہوگا جس میں الیکشن کمیشن حکام سے بات چیت کے لیے مشاورت کی جائے گی ، ایجنڈا طے کرنے کے بعد کمیٹی کے ارکان چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ارکان سے ملاقات کریں گے۔