پاکستان
25 فروری ، 2013

قاری عبید پر حملے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے، ڈاکٹر عبدالرزاق سکندر

کراچی … جامعہ علوم اسلامیہ بنوری ٹاوٴن کے مہتمم ڈاکٹر عبدالرزاق سکندر نے معروف عالم دین مولانا ضیاء الحق کے بیٹے قاری عبیدالحق پر قاتلانہ حملہ شدید مذمت کرتے ہوئے حملہ آوروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ جامعہ علوم اسلامیہ بنوری ٹاوٴن سے جاری اعلامیے کے مطابق الفلاح مسجد کے پیش امام اور معروف عالم دین مولانا ضیاء الحق کے بیٹے قاری عبیدالحق جامعہ بنوری ٹاوٴن سے گھر جاتے ہوئے کشمیر روڈ پر دہشت گردوں نے گھات لگاکر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں قاری عبید اور ان کا ڈرائیور شدید زخمی ہوگئے، قاری عبیدالحق بنوری ٹاوٴن کے چھٹے درجے میں زیر تعلیم ہیں۔ مہتمم جامعہ علوم اسلامیہ بنوری ٹاوٴن ڈاکٹر عبدالرزاق سکندر کا کہنا ہے کہ شہر میں علماء اور طلباء کو چن چن کو قتل کیا جارہاہے اور حکومت قاتلوں کو گرفتار نہیں کررہی۔

مزید خبریں :