پاکستان
25 فروری ، 2013

باڑہ قلعے میں دھماکا قبضے میں لی گئی شدت پسندوں کی گاڑی میں ہوا، ایف سی

باڑہ … خیبر ایجنسی کے ایف سی قلعہ میں دھماکا شدت پسندوں سے قبضے میں لینے والے بارودی مواد سے بھری موٹر کار پھٹنے سے ہوا۔ فرنٹیئر کور میڈیا سیل کے مطابق خیبر ایجنسی کے تحصیل باڑہ میں فورٹ سلوپ ایف سی قلعہ میں دھماکا اس وقت ہوا جب قلعے میں موجود بارودی مواد سے بھری موٹر کار زوردار دھماکے سے پھٹ گئی۔ دھماکے سے پھٹنے والا موٹر کار گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے تحصیل باڑہ میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کے دوران قبضہ میں لی تھی، جنہیں بعد ازاں فورٹ سلوپ ایف سی قلعہ منتقل کیا گیا تھا۔ دھماکے میں 2 ایف سی اہلکار جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے تھے۔

مزید خبریں :