25 فروری ، 2013
لاہور … پی آئی سی ادویات کیس میں ملوث افروز فارما کے ڈائریکٹرز نادر فیروز اور شکیل ناگرہ کو ضمانتیں منسوخ ہونے پر گرفتار کر لیا گیا۔ کیس میں ملوث دیگر 3 ملزمان ضمانتیں منسوخ ہونے پر سیشن کورٹ سے فرار ہوگئے۔ سیشن جج نذیر گجیانہ کی عدالت میں 10 ملزمان کو پیش کیا گیا، 5 ڈاکٹروں کی درخواست ضمانت منظور جبکہ دیگر 5 ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کردی گئیں۔ پولیس نے نادر فیروز اور شکیل ناگرہ کو کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار کرلیا جبکہ دیگر 3 ملزمان مشرف، فیاض اور پی آئی سی کا اسٹور کیپر عدالت سے فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔