پاکستان
25 فروری ، 2013

جے یو آئی ف خیبرپختونخوا کا اے این پی سے انتخابی اتحاد نہ کرنے کا اعلان

پشاور … جمعیت علمائے اسلام ف نے خیبر پختونخوا میں عوامی نیشنل پارٹی کے ساتھ انتخابی اتحاد نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جے یو آئی ف خیبر پختونخوا کے ترجمان عبدالجلیل جان نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ صوبے میں اے این پی کے ساتھ انتخابی اتحاد کا فیصلہ ہوا ہے اور نہ ہی کوئی بات چیت، تاہم جے یو آئی ف خیبر پختونخوا میں اے این پی کی متبادل جماعت کی حیثیت ضرور اختیار کر چکی ہے اور آئندہ صوبے میں حکومت جے یو آئی ف کی ہوگی۔ عبدالجلیل جان نے مزید کہا کہ جے یو آئی ف اور ن لیگ کی مرکزی قیادت کے درمیان انتخابات کے حوالے سے معاملات طے پارہے ہیں اور دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی اتحاد یا سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ جلد ہو جائے گا۔

مزید خبریں :