پاکستان
25 فروری ، 2013

شمالی بلوچستان میں موسلادہار بارش اورژالہ باری

کوئٹہ …کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ موسلادہار بارش اور ژالہ باری کے باعث پہاڑی ندی نالے زیر آب آ گئے ، کوئٹہ میں سڑکوں پربارش اور سیورنج کا پانی جمع ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کوئٹہ میں دن بھر ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہا ، شام کو سخت سرد طوفانی ہوائیں چلنی شروع ہوئی اور ساتھ ہی گرج چمک کے ساتھ موسلادہار بارش ہوئی جس کے بعداندرون شہر سڑکوں اوربیشترزیریں علاقوں میں بارش اور سیوریج کا پانی جمع ہوگیا۔

مزید خبریں :