23 نومبر ، 2024
بھارتی کمپنی نے اپنے ملازمین کیلئے ایسا کارنامہ انجام دیا جس سے ملازمین خوشی سے نہال ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق چنئی شہر سے تعلق رکھنے والی رئیل اسٹیٹ ڈیولپر کمپنی کی جانب سے اپنے ایک ہزار ملازمین کو سیر کیلئے اسپین بھیجا گیا۔
کمپنی نے اپنی ایک اسکیم کے تحت ملازمین کو نہ صرف اسپین بھیجا بلکہ انہیں ٹرپ کا خرچہ بھی دیا جہاں وہ مختلف تاریخی مقامات کا دورہ کریں گے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس پروگرام کا مقصد کمپنی کی کامیابی اور ترقی میں تعاون کرنے والے ملازمین کو پہچاننا اور ان کو انعام دینا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ ٹرپ ملازمین کی محنت اور لگن کو تسلیم کرنے کیلئے ہے جنہوں نے کمپنی کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی نے گزشتہ سال بھی اپنے ملازمین کی محنت اور لگن کو سراہتے ہوئے ان کیلئے آسٹریلیا کے ٹرپ کا اہتمام بھی کیا تھا۔