پاکستان
25 فروری ، 2013

لشکرجھنگوی ہویا مہدی ، سب کیخلاف کارروائٍی کی جائے ،طاہراشرفی

لاہور…پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہاہے کہ لشکرجھنگوی ہویا لشکرمہدی ، دہشتگردی میں جو بھی ملوث ہو اسکے خلاف بلا تفریق کارروائی ہونی چاہیے۔ لاہور میں جیونیوز کے نمائندے محمد عاصم نصیر سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا فرقہ وارنہ تشدد کے خاتمے کیلیے بلاتفریق ایپریشن کیا جائے ، انہوں نے کہا سب جماعتوں کو جیو اورجیودو کی پالیسی پر عمل پیرا ہونا چاہیے ، ایئندہ ہفتے کوئٹہ میں تمام مسالک کی ایل پارٹیز کانفرنس بلائیں گے ، جس میں فرقہ وارانہ تشدد کیخلاف لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔ طاہرمحمود اشرفی کا کہناتھاکہ حکمران اْن ملکوں کیخلاف بھی کارروائی کریں جنہوں نے پاکستان کو دہشتگردی کی ایگ میں جھونکا ہے۔

مزید خبریں :