25 فروری ، 2013
کراچی …سندھ محکمہ صحت نے صوبے میں23 ہزار سے زاید لیڈی ہیلتھ ورکرز کو مستقل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔ سیکریٹری صحت ڈاکٹر سرریش کمار کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے لیڈی ہیلتھ ورکز کو گریڈ 5 اور لیڈی ہیلتھ سپر وائز ر کو گریڈ 7 دینے کا فیصلہ کیا ہے۔جس کا باقاعدہ نو ٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔محکمہ اطلاعات سندھ کے مطابق وزیر علیٰ سندھ نے سپریم کو رٹ کے فیصلہ کی رو شنی میں لیڈی ہیلتھ ورکرز اکا وٴنٹ سپروائزر ،لیڈی ہیلتھ ورکر ز ،ڈرائیورز اور دیگر عملہ کو مستقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گریڈ 5 کی ماہانہ تنخواہ بارہ ہزار اور گریڈ 7 کی تنخواہ 14 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔لیڈ ی ہیلتھ ورکرز 1994 سے ماہا نہ سات ہزار روپے کی بنیا دپر کام کر رہی تھیں۔