پاکستان
25 فروری ، 2013

لشکر جھنگوی اور خادم اعلیٰ کے درمیان کوئی مک مکا تو نہیں ؟رحمان ملک

 لشکر جھنگوی اور خادم اعلیٰ کے درمیان کوئی مک مکا تو نہیں ؟رحمان ملک

کراچی …وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ سب جانتے ہیں کہ ملک اسحاق کو کون سکیورٹی فراہم کرتا ہے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ملک اسحاق کو اسلحے کا کوئی لائسنس نہیں دیا ، انہوں نے کہا کہ کیا لشکر جھنگوی اور خادم اعلیٰ کے درمیان کوئی مک مکا تو نہیں ؟رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کو آگے بڑھ کر لشکر جھنگوی کے خلاف ایکشن لینا ہوگا ، ملک اسحاق کیسے رہا ہوا ،سوچ رہا ہوں اس معاملے پر کمیشن بناوٴں ،رحمان ملک کا کہنا تھا کہ تحریک طالبان اور لشکر جھنگوی ملکر کام کررہے ہیں ، پنجاب حکومت نے کوئٹہ واقعے میں ملوث ملزم کو باہر بھگانے میں مدد کی۔ان کا کہناتھا کہ میں کل پنجاب حکومت اور لشکر جھنگوی سے متعلق اہم انکشافات کروں گا، چیف جسٹس لشکر جھنگوی کے ملک اسحاق اور خادم اعلی پنجاب کے خلاف از خود نوٹس لیکر انہیں بلوائیں۔

مزید خبریں :