پاکستان
26 فروری ، 2013

کوئٹہ میں برفباری، بلوچستان کے کئی دیگر شہروں میں بارش

کوئٹہ میں برفباری، بلوچستان کے کئی دیگر شہروں میں بارش

کوئٹہ…شمالی بلوچستان کے علاقوں وادی زیارت ، کان مہترزئی، خانوزئی میں شدید برف باری جبکہ چمن سمیت مختلف علاقوں میں رات بھر سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے ،جس سے رابطہ سڑکوں پر آمدورفت معطل ہو گیا ہے۔ شمالی بلوچستان کے علاقوں وادی زیارت، کان مہترزئی،خانوزئی، توبہ اچکزئی، توبہ کاکڑی، اور کوژک ٹاپ پر رات بھر سے شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے، اب تک ایک سے ڈیڈھ فٹ تک برف پڑ چکی ہے ، جبکہ چمن ،پشین، لورالائی، مسلم باغ، ژوب، ہرنائی، موسی خیل، بارکھان ،قلات اور مستونگ میں رات بھر سے گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش جاری ہے جس سے پہاڑی ندی نالے زیر آب آ گئے ہیں ، برف باری اور بارش کے باعث شمالی بلوچستان کے بیشتر رابطہ سڑکوں پر آمدورفت معطل ہو گیا ہے جبکہ تیز اور سرد طوفانی ہوائیں بھی چل رہی ہے۔

مزید خبریں :