پاکستان
26 فروری ، 2013

بلوچستان، پنجاب اور خیبر پختون خوا میں موسم سرما کی آخری بارش متوقع

بلوچستان، پنجاب اور خیبر پختون خوا میں موسم سرما کی آخری بارش متوقع

اسلام آباد…محکمہ موسمیات نے بلوچستان، پنجاب اور خیبر پختون خوا میں آج اورکل موسم سرما کی آخری بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کیمطابق آج خیبر پختون خوا کے اکثر مقامات پر جبکہ پنجاب،گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ شمالی بلوچستان میں بعض مقامات پر بارش جبکہ گلگت بلتستان، کشمیر،مالاکنڈ، ہزارہ، گلیات اور مری میں ہلکی برف باری کا امکان ہے۔پیر کو سب سے کم درجہ حرارت پاراچنار میں منفی 6 سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔ ملک کے دیگر شہروں میں کم سے کم درجہ حرارت کچھ اس طرح رہے۔

مزید خبریں :