Time 03 دسمبر ، 2024
کھیل

چیمپئنز ٹرافی: بھارت کی جانب سے پاکستان کی تجویز نہ مانے جانے کا امکان

چیمپئنز ٹرافی:  بھارت کی جانب سے پاکستان کی تجویز نہ مانے جانے کا امکان
 آئی سی سی یا بھارتی بورڈ کی جانب سے پاکستان کی تجاویز پرکوئی رابطہ نہیں ہوا : ذرائع پی سی بی—فوٹو: فائل

چیمپئنز ٹرافی پر بھارت کی جانب سے پاکستان کی تجویز نہ مانے جانے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ پاکستان کی پیشکش ماننے پر ہچکچاہٹ کا شکار ہے، پاکستان نے آئی سی سی ایونٹس نیوٹرل وینیوزپر کرانے کی تجویزدی ہے لیکن بھارت میں سکیورٹی مسائل نہ ہونے کی وجہ سے تجویز نہ ماننے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہائبرڈ ماڈل نہ ماننے کی صورت میں آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی پاکستان سے شفٹ کرنے کا عندیہ دیا ہے جب کہ پاکستان نے بھارت سے تحریری ضمانت مانگی ہے، تحریری ضمانت نہ ملنے پر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فیصلہ کرے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی یا بھارتی بورڈ کی جانب سے پاکستان کی تجاویز پرکوئی رابطہ نہیں ہوا ، پاکستان کی تجاویز زیر غور ہیں، ابھی ان پر فیصلہ نہیں ہوا ، ان تجاویز پر اگلے چند روز میں بات چیت متوقع ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے مؤقف پر قائم

چیئر مین پی سی بی محسن نقوی کہہ چکے ہیں کہ بھارت پاکستان نہیں آئے گا تو ہم بھی وہاں نہیں کھیلیں گے لہٰذا جو ہوگا برابر ی کی بنیاد پر ہوگا، یہ نہیں ہوسکتا کہ بھارت یہاں نہ آئے اور ہم وہاں جاکر کھیلیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے 3 سال تک پاک بھارت  کے میچز نیوٹرل وینیوز پرکرانے کی تجویز دی تھی۔

مزید خبریں :