Time 04 دسمبر ، 2024
پاکستان

کے الیکٹرک نے ریلوے کی بجلی بحال کردی

کے الیکٹرک نے ریلوے کی بجلی بحال کردی
کے الیکٹرک نے بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی پر ریلوے کی مختلف کالونیوں کی تنصیبات کی بجلی کاٹ دی تھی/ فائل فوٹو

کے الیکٹرک نے بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی پر ریلوے کی کاٹی جانے والی بجلی کو بحال کردیا۔

کے الیکٹرک نے بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی پر ریلوے کی مختلف کالونیوں کی تنصیبات کی بجلی کاٹ دی تھی۔

ترجمان کےالیکٹرک کا مؤقف تھا کہ پاکستان ریلوے کے 31 کنکشنز پر واجب الادا بل کی رقم 43 کروڑ روپے ہے اور بقایاجات کی وجہ سے پاکستان ریلوے کو بجلی کی فراہمی جاری رکھنا ممکن نہیں۔

بجلی کاٹے جانے پر ڈی ایس ریلوے کراچی ناصر خلیلی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بجلی معطلی کے باعث ریلوے کا نظام شدید متاثر ہوا، کے الیکٹرک پر ریلوے کے 70 ارب روپے کے 10 سالوں سے واجبات ہیں، اگر کے الیکٹرک نے واجبات ادا نہ کیے تو ریلوے کے الیکٹرک بلوں کی ادائیگی روک دے گا۔

تاہم اب ترجمان ریلوے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ عدالت نے کے الیکٹرک کا اسٹے ختم کردیا اور دونوں فریقین کو معاملہ حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید خبریں :