04 دسمبر ، 2024
پاکستان اور روس کے درمیان انسولین کی تیاری سمیت مختلف معاہدروں پر دستخط ہو گئے۔
پاکستان اور روس کے درمیان تجارتی، معاشی تعاون کے فروغ کے علاوہ صنعتی شعبے میں تعاون کے فروغ کے معاہدے بھی ہوئے۔
پاور ڈویژن نے پاکستان اور روس کے درمیان ہونے والے معاہدوں کی تفصیلات جاری کردیں جس کے مطابق پاکستان اور روس کے درمیان 9ویں بین الحکومتی کمیشن کا اجلاس ماسکو میں ہوا، وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد لغاری نے وفد کے ہمراہ اجلاس میں شرکت کی۔
پاور ڈویژن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ روس اور پاکستان کے درمیان 8 معاہدوں پر دستخط کیے گئے، کامسیٹس اور پشاور یونیورسٹی کے روسی تعلیمی اداروں کے ساتھ معاہدے ہوئے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان انسولین کی تیاری کے حوالے سے بھی معاہدے دستخط ہوئے، اس کے علاوہ دوطرفہ تجارت کے حوالے سے بھی روس اور پاکستان کے درمیان معاہدہ ہوا۔
پاور ڈویژن کا بتانا ہے کہ نیشنل ووکیشنل ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کمیشن کے روسی یونیورسٹی کے ساتھ ایم او یو پر دستخط ہوئے۔