26 فروری ، 2013
اسلام آباد…صدر آصف علی زرداری بدھ سے ایران کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے جس کے دوران وہ دو طرفہ اور علاقائی امور پر ایرانی قیادت سے مذاکرات کریں گیصدارتی ترجمان کے مطابق صدر آصف علی زرداری کا دورہ ایران باہمی تعلقات کو مذید مضبوط بنانے کے لیے قیادت کے دو طرفہ رابطوں کا تسلسل ہے۔ اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے لیے اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کرنا بھی ہے۔صدارتی ترجمان کے مطابق صدر زرداری کے دورہ ایران سے مشترکا منصوبوں کی جلد تکمیل میں مدد ملے گی۔ترجمان کے مطابق صدر زرداری جمعرات کو ایران سے وطن واپس پہنچیں گے۔