Time 05 دسمبر ، 2024
پاکستان

کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگیا

کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگیا
کراچی کا ائیرکوالٹی انڈیکس 229 ریکارڈ کیا گیا ہے/ فائل فوٹو

کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگیا۔

ائیر کوالٹی انڈیکس کا بتانا ہےکہ کراچی کا فضائی معیار انتہائی مضر صحت ہے جس کی وجہ سے کراچی کا ائیرکوالٹی انڈیکس 229 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اے کیو آئی کے مطابق 151 سے 200 انڈیکس مضر، 201 سے 300 انتہائی مضر اور 301 سے اوپر انڈیکس خطرناک آلودگی ہے۔

24 گھنٹوں میں کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا مطلع صاف اور رات میں موسم خنک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہر کا  کم سے کم درجہ حرارت 16.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور آئندہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت 16ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ہے اور  شمال مشرق سے 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔


مزید خبریں :