Time 05 دسمبر ، 2024
کاروبار

پی ایس ایکس 100 انڈیکس کی آج بھی بڑی چھلانگ، 3 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے جہاں آج بھی 100 انڈیکس میں اضافہ دیکھا گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز  100 انڈیکس میں دن کا آغاز ایک لاکھ 5 ہزار 104 پوائنٹس سے ہوا۔

کاروبار کے اختتام پر  100 انڈیکس مجموعی طور پر 3 ہزار 134  پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ8 ہزار 238  پوائنٹس پر بند ہوا۔

آج کاروبار کے دوران 100 انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح ایک لاکھ 8 ہزار 345 پوائنٹس بنائی۔

بازار میں آج 1.64 ارب شیئرز کے سودے 63 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 388 ارب روپے اضافے سے 13 ہزار 745 ارب روپے ہے۔

بازار میں آج مسلسل چوتھے روز ایک ارب سے زائد شیئرز کے سودے ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس نے ایک لاکھ 5 ہزار کا ہندسہ عبور کیا تھا۔