Time 11 دسمبر ، 2024
پاکستان

سلمان اکرم راجا نے پشاور ہائیکورٹ سے ایک ماہ کی حفاظتی ضمانت حاصل کر لی

سلمان اکرم راجا نے پشاور ہائیکورٹ سے ایک ماہ کی حفاظتی ضمانت حاصل کر لی
پشاور ہائیکورٹ نے پولیس کو درج مقدمات میں سلمان اکرم راجا کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے پشاور ہائیکورٹ نے ایک ماہ کی حفاظتی ضمانت حاصل کر لی۔

سلمان اکرم راجا کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس وقار احمد نے کی۔

وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا سلمان اکرم راجا کے خلاف 8 ایف آئی آرز درج ہیں، 8 مقدمات میں راہداری ضمانت حاصل کر لی ہے، 8 مقدمات معلوم ہیں، باقی کا پتا نہیں۔

عدالت نے سلمان اکرم راجا کو ایک ماہ کی حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے پولیس کو انہیں درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بھی پشاور ہائیکورٹ سے 3 مقدمات میں 31 دسمبر تک راہداری ضمانت لی تھی۔

مزید خبریں :