Time 13 دسمبر ، 2024
پاکستان

سپریم کورٹ: آئینی بینچ کا 26 ویں ترمیم کا کیس جنوری میں سننے کا عندیہ

سپریم کورٹ: آئینی بینچ کا 26 ویں ترمیم کا کیس جنوری میں سننے کا عندیہ
ہمارے پاس 26 ویں ترمیم سمیت بہت سے کیسز پائپ لائن میں ہیں: جسٹس امین الدین خان/ فائل فوٹو

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے 26 ویں ترمیم سے متعلق درخواستوں پر سماعت جنوری کے دوسرے ہفتے میں کرنے کا عندیہ دے دیا۔ 

سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران آئینی بینچ نے  26 ویں ترمیم پر دائر درخواستوں پر سماعت جنوری کے دوسرے ہفتے کرنے کا عندیہ دیا۔ 

آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین نے کہا کہ خصوصی عدالتوں سے متعلق کیس کا جلد فیصلہ کرنا چاہتے ہیں اور 26 ویں آئینی ترمیم کےخلاف درخواستیں اس کیس کے بعد سننی ہیں۔ 

جسٹس امین الدین نے مزید کہا کہ 26 ویں آٸینی ترمیم کے خلاف درخواستیں جنوری کے دوسرے ہفتے میں مقرر کرنا چاہتے ہیں، ہمارے پاس 26 ویں ترمیم سمیت بہت سے کیسز پائپ لائن میں ہیں۔ 

واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں تحریک انصاف سمیت دیگر فریقین نے 26 ویں ترمیم کے خلاف درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔ 


مزید خبریں :