27 فروری ، 2013
کراچی…کراچی اسٹاک مارکیٹ 186 پوائنٹس اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوئی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کار سیمنٹ ٹیکسٹائل اور ٹیلی کام سیکٹر میں سرگرم نظر آئے جہاں شیئرز کی خرید فروخت سے کے ایس ای 100 انڈیکس 186 پوائنٹس اضافے سے 18 ہزار 80 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔اسٹاک مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق کمپنیوں کے اچھے نتائج اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے سے حصص بازار میں مثبت رحجان دیکھا جارہا ہے۔