کاروبار
27 فروری ، 2013

یورپی یونین پاکستان سے مچھلی کی درآمد پر عائدپابندی ختم کردی

یورپی یونین پاکستان سے مچھلی کی درآمد پر عائدپابندی ختم کردی

کراچی…پاکستان کے لیے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ 6 سال کی پابندی کے بعد بالاخر یورپی یونین نے پاکستان سے مچھلی کی خریداری پر عائد پابندی ختم کردی۔مچھلی کے برآمد کنندگان کا انتظار ختم ہوا اوردو پاکستانی ایکسپورٹرز کو یورپ مچھلی برآمد کرنے کی اجازت مل گئی ۔وفاقی سیکریٹری تجارت منیر قریشی کے مطابق دو مقامی ایکسپورٹرز یورپی یونین کو مچھلی برآمد کرنے کے معیار پر پورا اتر گئے ۔اس طرح یورپ کی جانب سے پاکستان پر فروری 2007 میں لگائی جانے والی پابندی ختم ہوگئی۔ابتدا میں پاکستان کی 2 کمپنیاں 12مارچ سے یورپی منڈی کو مچھلی برآمد کرنا شروع کردیں گی۔پابندی سے قبل پاکستان کے 11 رجسڑد ایکسپورٹرز تقریبا 5 کروڑ ڈالر مالیت کی مچھلی یورپی ممالک کو بیچتے تھے جبکہ اب ملک میں مچھلی کی ایکسپورٹرز کی مجموعی تعداد150 ہے ۔وزارت تجارت کے تاریخی اقدام کو مچھلی کے ایکسپورٹرز نے پاکستان کی ایکسپورٹ کے لیے انتہائی مثبت قدم قرار دیا ہے۔

مزید خبریں :