27 فروری ، 2013
اسلام آباد…پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی جماعت نے ملک میں حقیقی جمہوری اقدار کے تحت پارٹی انتخابات کرانے کا مثالی نمونہ دے دیا ہے۔اسلام آباد میں پارٹی وفود سے ملاقات کے دوران تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ پارٹی انتخابات بند دروازوں میں نہیں ہوتے۔موروثی سیاسی جماعتیں مرضی کے انتخابات کرا کے ورکرز کو آگے آنے سے روکتی ہیں۔