پاکستان
28 فروری ، 2013

جیو نیوز کے نمائندے ملک ممتاز کو میرانشاہ میں سپرد خاک کردیا گیا

جیو نیوز کے نمائندے ملک ممتاز کو میرانشاہ میں سپرد خاک کردیا گیا

میرانشاہ … شمالی وزیرستان میں شہید کئے گئے جیونیوز کے نمائندے ملک ممتاز کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا،۔ ملک ممتاز خان کو بدھ کی سہ پہر فائرنگ کر کے شہید کردیا گیاتھا، وہ اپنے دفتری امور کی انجام دہی کے بعد ایک عزیز کے انتقال پر تعزیت کرکے گھر واپس جارہے تھے، اس دوران ان کی گاڑی جیسے ہی چشمہ پل پہنچی سیاہ شیشے والی کار میں سوار مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی، حملے میں ملک ممتاز موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ ملک ممتاز کی شہادت کی خبر آتے ہی ایجنسی بھر سے قبائلی عمائدین ان کے گھر پہنچنا شروع ہوگئے، ملک ممتاز گزشتہ 20 سال سے جنگ گروپ سے وابستہ تھے۔ جیونیوز نے نشریات شروع کیں تو ملک ممتاز ٹیم جیو کے ممبر بن گئے، انہوں نے بہت سی بریکنگ نیوز عوام تک پہنچائیں۔ 52سالہ ملک ممتاز شفاف پیشہ وارانہ خدمات کی بدولت دوبار میرانشاہ پریس کلب کے صدر رہے اورتیسری بار بھی انہیں ہی صدر منتخب کیاگیا۔ آج ملک ممتاز کو صدر کے عہدے کا حلف اٹھانا تھا۔ ان کی نما ز جنازہ آبائی علاقے میران شاہ گاوٴں میں آج سہ پہر 3 بجے ادا کی گئی۔ ملک ممتاز شہید نے سوگواران میں بیوہ ،ایک بیٹی اور 2 بیٹے چھوڑے ہیں۔

مزید خبریں :