29 دسمبر ، 2024
جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹیمبا باووما نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میں سنسنی خیز لمحات میں اپنی مصروفیت سے متعلق بتا دیا۔
پاکستان کے خلاف میچ جیتنے کے بعد جنوبی افریقا کے کپتان ٹیمبا باووما کا پریس کانفرنس میں دلچسپ جواب دیا۔
جنوبی افریقا کے کپتان سے سوال کیا گیاکہ تناؤ کی صورتحال میں جب پارٹنر شپ جاری تھی فینز بھی پریشان تھے تب آپ کیا کر رہے تھے؟ اس پر انہوں نے جواب دیاکہ صحیح بتاؤں تو میں اس وقت ٹوائلٹ میں تھا۔
ان کا کہنا تھاکہ میں اُس وقت بہت رنجیدہ تھا، میں اس وقت باہر آیا جب جیت کے لیے 15 رنز درکار تھے۔
خیال رہے کہ سنچورین ٹیسٹ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں دو وکٹوں سے شکست دے دی اور دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری کے ساتھ اگلے سال ہونے والے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بھی جگہ پکی کرلی۔