Time 02 جنوری ، 2025
دلچسپ و عجیب

ایسا کروڑ پتی شخص جس نے اپنے کفایتی طرز زندگی سے لوگوں کو حیران کر دیا

ایسا کروڑ پتی شخص جس نے اپنے کفایتی طرز زندگی سے لوگوں کو حیران کر دیا
ہیروتو کیرتیانی / اسکرین شاٹ

جاپان سے تعلق رکھنے والے ایک کروڑ پتی شخص کے طرز زندگی نے لوگوں کو حیران کر دیا ہے۔

ہیروتو کیرتیانی اپنے کفایتی طرز زندگی کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔

اسٹاک مارکیٹ کے ذریعے کروڑوں ین کمانے کے باوجود 75 سالہ ہیروتو مفت پیشکشوں اور کوپنز کو استعمال کرنے کے ہر موقع سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔

انہوں نے ایک ہزار سے زائد کمپنیوں کے حصص خریدے ہوئے ہیں جن کی مالیت 10 کروڑ ین (18 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) ہے۔

انہوں نے اپنا کیرئیر پروفیشنل shogi پلیئر کی حیثیت سے کیا تھا۔

شطرنج کی اس جاپانی قسم سے انہیں بہت زیادہ مقبولیت ملی اور اس دوران انہوں نے اسٹاک مارکیٹ کے ذریعے اپنے اولین 10 کروڑ ین کمائے۔

2024 کے وسط میں ان کی دولت مجموعی طور پر 60 کروڑ ین (ایک ارب پاکستانی روپے سے زائد) ہوچکی تھی۔

اتنی زیادہ دولت کے باوجود وہ بہت سادہ زندگی گزارتے ہیں اور اپنی دولت آسائشات پر خرچ کی بجائے وہ لگژری برانڈز سے گریز کرتے ہیں۔

انہیں سادہ لباس پہننا پسند ہے جبکہ سفر کے لیے وہ گاڑی کی بجائے سائیکل استعمال کرتے ہیں، جسے انہوں نے کوپن استعمال کرکے خریدا تھا۔

ان کا گھر بہت چھوٹا ہے بلکہ ایک اسٹور روم سے زیادہ بڑا نہیں۔

مگر وہ پہلے ایسے زندگی نہیں گزارتے تھے بلکہ ایسا 2008 میں شروع ہوا جب انہیں اسٹاک مارکیٹ میں 20 کروڑ ین کا نقصان ہوا۔

اس دھچکے کے بعد انہوں نے دولت کو کبھی ضائع نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور رعایتی کوپنز جمع کرنے شروع کیے جبکہ ایک ہزار کمپنیوں کی جانب سے شیئر ہولڈرز کو دی جانے والی مراعات سے فائدہ اٹھانے لگے۔

اب وہ روزانہ صبح سویرے ٹوکیو کی گلیوں میں نکل جاتے ہیں اور سائیکل پر سفر کرکے ہوٹلوں میں جاکر کوپنز استعمال کرتے ہیں یا ایسے مفت کھانے لیتے ہیں جو ایکسپائر ہونے کے قریب ہوتے ہیں۔

ان کا فلسفہ ہے کہ کوپنز کو ایکسپائر ہونے دینا شرمناک ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ کسی کوپن کو ضائع نہیں ہونے دیتے۔

ہر مفت چیز کا پیچھا کرتے ہیں یہاں تک کہ ان سرگرمیوں کا بھی حصہ بن جاتے ہیں جن میں انہیں کوئی دلچسپی نہیں ہوتی۔

انہیں فلمیں دیکھنے کا شوق نہیں مگر انہیں ہر سال 300 سے زائد فلموں کے ٹکٹ ملتے ہیں جن میں سے وہ کم از کم ڈیڑھ کے قریب فلمیں دیکھتے ہیں۔

مزید خبریں :