انٹرٹینمنٹ
17 جنوری ، 2012

ودیا بالن بھی اب آئٹم نمبر کی دوڑ میں شامل

ودیا بالن بھی اب آئٹم نمبر کی دوڑ میں شامل

ممبئی…این جی ٹی…حال ہی میں اپنی فلم’ دی ڈرٹی پکچر‘ میں بولڈ اداکاری کا مظاہرہ کرکے صفِ اول کی اداکاروں کو کڑی ٹکر دینے والی ودیا بالن اب ایک اور میدان میں انکا سامنا کرنے اُتر رہی ہیں۔کئی فلموں میں شاندار اداکاری کا مظاہرہ کرکے بے شمار ایوارڈز حاصل کرنے والی ودیا اب آئٹم نمبر بھی کریں گی۔ناصرف ودیا نے آئٹم نمبر کرنے کی ہامی بھرلی ہے بلکہ یہ گاناتھری ایڈیٹس سے بالی ووڈ میں تہلکہ مچانے والے فلمساز و ہدایت کار ودھو ونود چوپڑا کی آنے والی فلم فراری کی سواری کے لیے عکس بند کیا جارہا ہے۔تھری ایڈیٹس کے اہم کردار شرمن جوشی کی بطور سولو ہیرو پہلی فلم فراری کی سواری27اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔

مزید خبریں :