Time 06 جنوری ، 2025
کھیل

بھارت میں 10 برسوں میں سب سے زیادہ مثبت ڈوپ ٹیسٹ، اولمپیئن نیرج چوپڑا پھٹ پڑے

بھارت میں 10 برسوں میں سب سے زیادہ مثبت ڈوپ ٹیسٹ، اولمپیئن نیرج چوپڑا پھٹ پڑے
میں ایتھلیٹس کو بتانا چاہوں گا کہ اگر دماغ میں ڈوپنگ آجائے تو آپ مقابلہ نہیں کرسکتے: جیولین تھرور نیرج چوپڑا/ فائل فوٹو

بھارتی اولمپیئن جیولین تھرور نیرج چوپڑا بھارت میں ڈوپنگ کے خلاف  پھٹ پڑے۔

نیرج چوپڑا نے ڈوپنگ کوبھارت میں سب سے بڑا مسئلہ قراردیتے ہوئے کہا کہ ان دنوں بھارت کا ایتھلیٹس میں سب سے بڑا مسئلہ ڈوپنگ ہے، ایتھلیٹس سمجھتے ہیں کہ ڈوپنگ سے وہ اچھا پرفارم کریں گے تو یہ سچ نہیں ہے، میں ایتھلیٹس کو بتانا چاہوں گا کہ اگر دماغ میں ڈوپنگ آجائے تو آپ مقابلہ نہیں کرسکتے۔

نیرج چوپڑا نے کہا کہ سخت محنت، خود پر یقین اور اچھی رہنمائی سے ہی کامیابی ملتی ہے، ڈوپنگ ٹیسٹ میں آپ پکڑے جاتے ہیں اور 2 سے 4 سال پابندی کا سامنا کرنا پڑتا ہے،کوچز سے میری درخواست ہے کہ وہ ایتھلیٹس کو بتائیں کہ انہیں ڈوپنگ سے مدد نہیں ملے گی۔

ایک رپورٹ کے مطابق 2022 میں سب سے زیادہ بھارتی کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آئے، اس برس 3865 کے ڈوپ ٹیسٹ ہوئے جس میں سے بھارت کے 125 کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آئے، بھارت  وہ واحد ملک ہے جس کے 100 سے زائد ڈوپ ٹیسٹ مثبت آئے، اپریل 2022 سے مارچ 2023 تک بھارت کے 142 کھلاڑی ڈوپنگ میں پکڑے گئے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بھارت 10 برسوں میں ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے حوالے سے دوسرا بدترین ملک ہے جب کہ اس فہرست میں روس کا پہلا اور چین کا دوسرا نمبر ہے۔

مزید خبریں :