دلچسپ و عجیب
01 مارچ ، 2013

کینیڈا میں پھنسے ہرن کے جوڑے کو بچالیا گیا

کینیڈا میں پھنسے ہرن کے جوڑے کو بچالیا گیا

ٹورنٹو…کینیڈا میں برف سے جمی جھیل پر پھنسے ہرن کے جوڑے کو ڈرامائی انداز میں بچالیا گیا۔اس امدادی کارروائی کی وڈیو جاری کردی گئی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہرن کا جوڑا کافی دیر تک جمی ہوئی جھیل سے نکلنے کی کوشش کرتا رہا۔ لیکن پھسلن کے باعث برف پرکھڑا ہی نہیں ہو پاتا۔ برف کی تہہ پتلی ہونے کے باعث اُس پر چل کر بچانے کی کوشش بھی نہیں کی جاسکتی تھی۔یوں اس مشکل صورتحال سے نکلنے کیلئے ہیلی کاپٹر کو ہرن کے قریب لے جایا گیا۔ جس کے پروں کی ہوا سے دھکیلتے ہوئے ہرن کے جوڑے کو کنارے تک پہنچایا گیا۔

مزید خبریں :