01 مارچ ، 2013
نیویارک…موسم سرما کی خشک ہواوٴں کے بعد اب ہے بہار کی آمد ہے ۔اِس موقع پرامریکا کے شہر نیویارک میں بھیپھولوں کا میلہ سجا ہے ۔جہاں رنگ برنگے orchid نمائش کے لئے رکھے گئے ہیں۔نیویارک کے بوٹونیکل گارڈن میں ان دِنوں ہر طرف خوشبوئیں بکھری ہیں کیونکہ یہاں تین ہزار مختلف اقسام کے orchidنمائش کیلئے رکھے گئے ہیں۔کہیں گلابی پھول ہیں تو کہیں لال ،پیلے اور نارنجی ۔پھولوں کے رنگوں کے ساتھ ان کی شکل اور سائز بھی مختلف ہے۔جو آنے والوں کی پوری توجہ حاصل کیے ہوئے ہے۔نیویارک میں جاری یہ orchidشو بائیس اپریل تک رنگ بکھیرتا رہے گا۔