12 جنوری ، 2025
راولپنڈی میں کزن کوقتل کرکے لاش جلانے والا ملزم فرارہونے کی کوشش میں مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے گزشتہ ماہ اپنے خالہ زاد بھائی کو اغوا کرکے قتل کیا تھا، مقتول کزن پرائز بونڈ کا کاروبار کرتا تھا، ایک کروڑ یا پینتالیس لاکھ روپے لے جا رہا تھا جب وہ لاپتہ ہوا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قاتل صابن فیکٹری کیلئے چربی پگھلانے کا کام کرتا تھا، ہیومن انٹیلی جنس کی بنیاد پر ملزم کو پکڑا اور اقبال جرم کرواکے پیسے برآمد کیے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ مقتول کی لاش اس لئے نہیں ملی تھی کہ قاتل نے اسے چربی پگھلانے والی کڑھائی میں ڈال کر پگھلادیا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی اور اس دوران مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔