Time 14 جنوری ، 2025
پاکستان

کراچی میں ٹھنڈی ہواؤں کا راج، کم سے کم پارہ کتنا رہا؟

کراچی میں ٹھنڈی ہواؤں کا راج، کم سے کم پارہ کتنا رہا؟
شمال مشرق سےچلنے والی ہواؤں کی رفتار 3 کلومیٹرفی گھنٹہ ہے: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں  آئندہ 24گھنٹوں کےدوران موسم سرد اور خشک رہنےکا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 10.8 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

 محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنےکی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران  ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ہے اور شمال مشرق سےچلنے والی ہواؤں کی رفتار 3 کلومیٹرفی گھنٹہ ہے۔

مزید خبریں :