16 جنوری ، 2025
پشاور: شادی کے 3 ہفتے بعد ہی بیوی کے قتل کے الزام میں شوہر کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق پشاور کے علاقے تہکال میں بیوی کے مبینہ قتل کے الزام میں شوہر کو گرفتارکیاگیا ہے۔
پولیس کا بتانا ہےکہ مقتولہ کی 22 دن پہلے شادی ہوئی تھی، قتل کے بعد شوہر نے واقعے کو خودکشی کا رنگ دیا تھا تاہم مقتولہ کے والد کی درخواست پر شوہر بلال حیدرکو گرفتارکرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ مقتولہ کے گلے پر نشانات ہیں تاہم اس حوالے سے میڈیکل رپورٹ کا بھی انتظار ہے جس کےبعد مزید کارروائی کی جائے گی۔