Time 19 جنوری ، 2025
جرائم

رحیم یار خان: پولیس اہلکاروں اور 16 افراد کے قتل میں ملوث ڈاکو ہلاک

رحیم یار خان: پولیس اہلکاروں اور 16 افراد کے قتل میں ملوث ڈاکو ہلاک
 ہلاک ڈاکو سے کلاشنکوف اور متعدد گولیاں بھی برآمد ہوئیں: پولیس۔ فوٹو فائل

رحیم یار خان میں ہونے والے پولیس مقابلے میں 16 شہریوں اور 3 پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث بدنام زمانہ ڈاکو ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق رحیم یار خان کے علاقے ماچھکہ میں پولیس مقابلے میں ڈاکو بشیر عرف بشو شر مارا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکو 16 افراد اور 3 پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ہلاک ڈاکو سے کلاشنکوف اور متعدد گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔

مزید خبریں :