21 جنوری ، 2025
بھارت کی سابقہ ٹینس اسٹار اور شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا اور متحدہ عرب امارات بزنس ٹائیکون عدیل سجن کے تعلقات کی خبریں زیرِگردش ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کے ہمراہ دبئی میں مقیم ثانیہ مرزا ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں اور ان کا نام مشہور ارب پتی تاجر عدیل سجن کے ساتھ منسلک کیا جارہا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ تاجر عدیل سجن ان دنوں ثانیہ مرزا کے وِلا کو ڈیزائن کر رہے ہیں تاہم ان کے درمیان پیشہ ورانہ تعلقات اور دوستی سے بڑھ کر کچھ تعلقات ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فی الحال اس حوالے سے عدیل ساجن اور ثانیہ مرزا دونوں نے ہی خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل شعیب ملک سے علیحدگی کے اعلان کے بعد ثانیہ مرزا کا نام بھارتی کرکٹر محمد شامی کے ساتھ جوڑا گیا تھا تاہم بعد ازاں یہ خبریں جھوٹی نکلی تھیں۔
عدیل سجن کون ہیں؟
بھارتی بزنس ٹائیکون رضوان سجن کے بیٹے عدیل سجن متحدہ عرب امارات میں نجی گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر ہیں جو اپنے پُرتعیش طرزِ زندگی کے لیے جانے جاتے ہیں، ان کی نیٹ ورتھ 1.3 بلین ڈالرز ہے۔
ان کا گروپ پراپرٹی کے کاروبار کے علاوہ ٹینس ٹورنامنٹس اور فلم فیئر ایوارڈز کو بھی اسپانسر کرتا ہے۔