21 جنوری ، 2025
لاہور میں ایک ملزم نے تلخ کلا می پر پولیس انسپکٹر کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ لاہور کے علاقے شیرا کوٹ میں پیش آیا جہاں ایک نوجوان نے پولیس افسر پر فائرنگ کی۔
پولیس کا بتانا ہےکہ ملزم نے تلخ کلامی پر انسپکٹر سیف اللہ نیازی کو قتل کیا اور ملزم نے مقتول کے پستول سے ہی اس پر فائرنگ کی۔
پولیس نے مزید بتایا کہ قتل کرنے والے نوجوان کو انسپکٹر نے بیٹا بنایا ہوا تھا جب کہ واردات کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔