Time 22 جنوری ، 2025
کھیل

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں سعود شکیل کی ترقی، بابر 4 درجے نیچے چلے گئے

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں سعود شکیل کی ترقی، بابر 4 درجے نیچے چلے گئے
قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم رینکنگ میں چار درجے تنزلی کے باعث چوتھے نمبر پر ہیں—فوٹو: فائل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کردی ہے۔

رینکنگ کے مطابق  پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کی 3 درجے ترقی ہوئی جس کے بعد وہ 8ویں نمبر پر آگئے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ کا پہلا نمبر برقرار ہے جب کہ ہیری بروک اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم رینکنگ میں چار درجے تنزلی کے باعث چوتھے اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان دو درجے ترقی کے بعد 18 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ پر نظر ڈالی جائے تو بھارتی بولر جسپرت بمرا پہلے جب کہ پیٹ کمنز دوسرے اور جنوبی افریقہ کے گیسو ربادا تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں جیت کی راہ میں اہم کردار ادا کرنے والے نعمان علی، ساجد خان اور ابرار احمد کی پوزیشن بھی بہتر ہوئی ہے۔

اسپنر نعمان علی 2 درجے ترقی کی بدولت 9 ویں نمبر پر ساجد خان 18 درجہ ترقی کے بعد 23 ویں اور ابرار احمد 6 درجہ ترقی کی بدولت 52 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

مزید خبریں :