02 مارچ ، 2013
اسلام آباد … ایم کیو ایم نے پارٹی اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو فراہم کردیں ، جس کے بعد متحدہ کو آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کا اہل قرار دے دیا گیا، اب تک 124 جماعتیں الیکشن لڑنے کی اہل ہو چکی ہیں۔ الیکشن کمیشن سے جاری اعلامیے کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ نے گزشتہ 5 سال کے پارٹی اثاثوں کی تفصیلات فراہم کر دی ہیں جس کے بعد اسے انتخابات میں حصہ لینے کی اہل قرار دے دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے پاس رجسٹرڈ 227 جماعتوں میں سے 103 اب بھی انتخابات میں حصہ لینے کی اہل نہیں بن سکیں، ان میں پاکستان تحریک انصاف بھی شامل ہے ،جس کے پارٹی انتخابات مکمل نہیں ہو سکے۔